١ ربیعُ الاوّل

آج ١  ربیعُ الاوّل ( ھجری ١٤٢٨) ھے- اس مہینے میں ہمیں چاھئے کہ ہم  آپ (صَلیَ اللہ ُعَلِیہ وَسَلَم) سے اپنی محبت کا اظہار سنت طریقے کے مطابق کریں، زیادہ سے زیادہ درود شریف کا اھتمام کریں- 

نعت حضرت محمد (صَلیَ اللہ ُعَلِیہ وَسَلَم) سے محبت کے اظہار کا ایک زریعہ ھے، عشرت گودھروی کی یہ نعت مجھے بہت اچھی لگی آپ بھی پڑ ھئے

  آنے والو یہ تو بتاؤ شہر مدینہ کیسا ہے
سر ان کے قدموں میں رکھ کر جھک کر جینا کیسا ہے

گنبد خضریٰ کے سائے میں بیٹھ کے تم تو آئے ہو
اس سائے میں رب کے آگے سجدہ کرنا کیسا ہے

دل آنکھیں اور روح تمہاری لگتی ہیں سیراب مجھے
ان کے در پہ بیٹھ کے آب زم زم پینا کیسا ہے

دیوانوں آنکھوں سے تمہاری اتنا پوچھ تو لینے دو
وقت دعا روضے پہ ان کے آنسو بہانا کیسا ہے

اے جنت کے حقدارو مجھ منگتے کو یہ بتلاؤ
ان کی سخا سے اپنا دامن بھر کر آنا کیسا ہے

لگ جاؤ سینے سے میرے طیبہ سے تم آئے ہو
دیکھ لوں میں بھی آپ کو اب یہ دوری سہنا کیسا ہے

عشرت گودھروی                                                         

اللہ تعالٰی ہمیں آپ (صَلیَ اللہ ُعَلِیہ وَسَلَم) سے سچی محبت نصیب فرمائے (آمین)    ن   

This entry was posted in اسلام. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s