منیر نیازی کی یاد میں

منیر نیازی کی یاد میں
محبت اب نہیں ہوگی
 
ستارے جو دمکتے ھیں
کسی کی چشم ِحیراں میں
ملاقاتیں جو ہوتی ھیں،
جمال ِاَبر و بَاراں میں،
یہ نا آباد وقتوں میں،
دل ِناشاد میں ہوگی
محبت اب نہیں ہوگی
یہ کچھ دن بعد میں ہوگی
گزر جائیں گے جب یہ دن
یہ اُن کی یاد میں ہوگی
 
 
ھمیشہ دیر کردیتا ہوں میں
  
ھمیشہ دیر کردیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
ضروری بات کہنی ہو کوئ وعدہ نبھانا ہو
اسے آواز دینی ہو اسے واپس بلانا ہو
ھمیشہ دیر کردیتا ہوں میں
مدد کرنی ہو اسکی، یار کی ڈھارس بندھانا ہو
بہت دیرینہ رستوں پر کسی سے ملنے جانا ہو
ھمیشہ دیر کردیتا ہوں میں
بدلتے موسموں کی سیر میں دل کو لگانا ہو
کِسی کو یاد رکھنا ہو کِسی کو بھول جانا ہو
ھمیشہ دیر کردیتا ہوں میں
کِسی کو موت سے پہلے کسی غم سے بچانا ہو
حقیقت اور تھی کچھ اس کو جاکے یہ بتانا ہو
ھمیشہ دیر کردیتا ہوں میں ہر کام کرنے میں
 
 
 

کچھ یوں بھی راہیں مشکل تھیں
کچھ گلے میں غم کا طوق بھی تھا
کچھ شہر کے لوگ بھی ظالم تھے
کچھ مرنے کا مجھے شوق بھی تھا
 

کُج اُنج وی راہواں اوکھیاں سن
کُج گل وچ غم دا طوق وی سی
کُج شہر دے لوک وی ظالم سن
کُج مینوں مرن دا شوق وی سی
 
 
منیر نیازی عام زندگی میں بے ساختہ جس طرح کی باتیں کرتے رہتے تھے اگر انہیں ریکارڈ کر کے بعد میں تحریری شکل دے دی جاتی تو اقوال زریں کا ایک خزانہ منظر عام پر آجاتا اور یہ مجموعہ شاید ان کی شعری کلیات سے زیادہ مقبول ہوجاتا
 
                 منیر نیازی

 
This entry was posted in شاعرى. Bookmark the permalink.

3 Responses to منیر نیازی کی یاد میں

  1. Iftikhar Ajmal says:

    آج صبح سويرےاپنے انگريزی کے بلاگ پر آپ کے پيغام نے روح تازہ کر دی ۔ جزاک اللہ خير 

  2. Unknown says:

    اورآخرآج (26۔دسمبر2006ء)۔۔۔۔منیر نیازی کا وصال ہو گیا۔مسلسل 78سال کسی کی جدائی میں گزارنا کم عرصہ تو نہیں۔اور پھر منیر نیازی نے جس طرح یہ 78سال گزارے،کاش،ان کی اذیت کوئی منیر نیازی کے دل سے پوچھتا۔۔۔ورنہ اس نے لفظوں میں تو اس کا اظہار کر ہی دیا تھا:
    چاہتا ہوں میں منیر  اِس عمر کے انجام پرایک ایسی زندگی جو اِس طرح مشکل نہ ہو

  3. Tarique says:

    ان کی شاعری کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے ذات اور کائنات کو بڑی خلاقانہ چابک دستی سے یک جاں کردیاہےاک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو  میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s