بلغ العلیٰ بکمالہ

بلغ العلیٰ بکمالہ
 
 

بلغ العلیٰ بکمالہ
کشف الدجیٰ بجمالہ
حسنت جمیع خصالہ
صلوا علیہ وآلہ

وہ عجیب رات سعید تھی
یہاں شادی تھی وہاں عید تھی
جو نبی کو حسرت دید تھی
تو خدا کو شوق وصال تھا

بلغ العلیٰ بکمالہ

وہی جلوہ اپنا دکھا گئے
میرے دل میں جن کا خیال تھا
وہی خواب میں مرے آگئے
کہ نظر میں جن کا جمال تھا

بلغ العلیٰ بکمالہ

نہ بشر کا حسن نہ حور کا
کہ وہ سایہ نور تھا نور کا
تھا عجب جمال حضور کا
کہ خدا بھی محو جمال تھا

بلغ العلیٰ بکمالہ

ملا نور اپنے ہی نور سے
ملے اور انبیاء دور سے
کوئی بڑھ سکا نہ حضور سے
یہ تو آپ ہی کا کمال تھا

بلغ العلیٰ بکمالہ

(تضمین بر رباعی حضرت شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ)

This entry was posted in اسلام. Bookmark the permalink.

5 Responses to بلغ العلیٰ بکمالہ

  1. خاور says:

    یه نعت سنتے سنتے جوان هوئے اور بڑهاپے کیطرف مائل ـ یه نعت کانوں میں اس طرح کونجنے لگتی هے که جس طرح روح میں بسی هو ـ عجیب گداز کا احساس هوتا هےـ

  2. Tarique says:

    جو حضُورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے بابِ کرم پہ رو لئے اُن گناہ گاروں نے اپنے داغِ عِصیاں دھو لئے جو مدینے کی زمیں ہے،وہ فلک سے کم نہیں اس زمیں کا ذرّہ ذرّہ موتیوں سے تولئے پھر حضُورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی مِدحت کے نغمے چھیڑیئے آج پھر کانوں میں وہ فردوس کا رس گھولیئے جو محمد مُصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے سے ہٹ گئے اُن سیہ بختوں نے اپنی راہ میں کانٹے بو لئے جس درِ اقدس پہ کرتے ہیں ملائک بھی سلام کتنے خوش قِسمت ہیں جو اس آستاں کے ہو لئے اب مدینے جا کے دل کو جاگنے کا شوق ہے آج تک ہم کس قدر غفلت کی نیندیں سو لئے جب کسی کو آپ کے رُتبے کا اندازہ ہی نہیں پھر بھلا اس باب میں اپنی زباں کیوں کھولئے ہم کو بزمی حُکم ہے لا تَرفَعُو اَصوَاتُکُم اس ادب گاہِ محبّت میں سنبھل کر بولئے

  3. Unknown says:

    ملا نور اپنے ہی نور سےملے اور انبیاء دور سےکوئی بڑھ سکا نہ حضور سےیہ تو آپ ہی کا کمال تھا
    بلغ العلیٰ بکمالہ
     
    واہ کیا بات ھے!!!

  4. Unknown says:

    i cried the frist time i heard this naat. i have loved it ever i listen or read. it is beautiful.

  5. Unknown says:

    i cried the frist time i heard this naat. i have loved it ever i listen or read. it is beautiful.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s