ماں کا خواب

ماں کا خواب
(ماخو ذ)
 
ميں سوئي جو اک شب تو ديکھا يہ خواب
بڑھا اور جس سے مرا اضطراب
يہ ديکھا کہ ميں جا رہي ہوں کہيں
اندھيرا ہے اور راہ ملتي نہيں
لرزتا تھا ڈر سے مرا بال بال
قدم کا تھا دہشت سے اٹھنا محال
جو کچھ حوصلہ پا کے آگے بڑھي
تو ديکھا قطار ايک لڑکوں کي تھي
زمرد سي پوشاک پہنے ہوئے
ديے سب کے ہاتھوں ميں جلتے ہوئے
وہ چپ چاپ تھے آگے پيچھے رواں
خدا جانے جانا تھا ان کو کہاں
اسي سوچ ميں تھي کہ ميرا پسر
مجھے اس جماعت ميں آيا نظر
وہ پيچھے تھا اور تيز چلتا نہ تھا
ديا اس کے ہاتھوں ميں جلتا نہ تھا
کہا ميں نے پہچان کر ، ميري جاں!
مجھے چھوڑ کر آ گئے تم کہاں!
جدائي ميں رہتي ہوں ميں بے قرار
پروتي ہوں ہر روز اشکوں کے ہار
نہ پروا ہماري ذرا تم نے کي
گئے چھوڑ ، اچھي وفا تم نے کي
جو بچے نے ديکھا مرا پيچ و تاب
ديا اس نے منہ پھير کر يوں جواب
رلاتي ہے تجھ کو جدائي مري
نہيں اس ميں کچھ بھي بھلائي مري
يہ کہہ کر وہ کچھ دير تک چپ رہا
ديا پھر دکھا کر يہ کہنے لگا
سمجھتي ہے تو ہو گيا کيا اسے؟
ترے آنسوئوں نے بجھايا اسے
 
 
علامہ اقبال
 
This entry was posted in شاعرى. Bookmark the permalink.

7 Responses to ماں کا خواب

  1. Shaper says:

    nice wording

  2. Tarique says:

    it\’s realy nice
    How great Allama iqbal!

  3. Tarique says:

    یار واقعی یہ بھت اچھا ھے

  4. Tarique says:

    yeh mere favorite poem hay

  5. Tarique says:

    دل تو سمجھائے سمجھتا بھي نہيں کہيے سودائي، تو سودا بھي نہيں اس کي باتيں مجھ سے کيا پوچھو ہو تم مدتيں گزريں کہ ديکھا بھي نہيں

  6. محمد طارق says:

    ماں کے نام یہ کامیابیاں، یہ عزت، یہ نام تم سے ہےخدا نے جو بھی دیا ہے، مقام تم سے ہےتمہارے دم سے ہے مرے لہو میں خلعتِ گلابمرے وجود کا سارا انتظام تم سے ہےکہاں بساطِ جاں اور میں کم سن و ناداںیہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہےجہاں جہاں ہے میری دشمنی سبب میں ہوںجہاں جہاں ہے میرا احترام، تم سے ہے

  7. Tarique says:

    thanks for comment Muhammad Tariq Raheel

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s