امریکہ نیٹ پر کنٹرول قائم رکھےگا

امریکہ نیٹ پر کنٹرول قائم رکھےگا

 

تیونس میں ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں کئی عالمی رہنماؤں سمیت دس ہزار سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

دنیا کے کئی ممالک کی طرف سے مخالفت کے باوجود امریکہ نے انٹرنیٹ پر اپنا کنٹرول قائم رکھنے کی جنگ جیت لی ہے۔

انٹرنیٹ سے متعلق اقوام متحدہ کی ایک بڑی کانفرنس سے پہلے مختلف ممالک کے نمائندوں کے درمیان جاری مذاکرات میں آخری لمحات میں اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ امریکہ انٹرنیٹ کے ایڈریس کے نظام پر کنٹرول قائم رکھےگا۔

ان مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا ہے کہ ایک بینالاقوامی فورم قائم کیا جائے گا جو نیٹ سے متعلق معاملات پر بحث کرے گا اگرچے اس فورم کے پاس قوانین کے نفاذ کی اتھارٹی نہیں ہوگی۔

اس بات کے طے ہوجانے کے بعد اب اقوام متحدہ کی کانفرنس میں غریب ممالک تک انٹرنیٹ کی رسائی کے معاملے پر توجہ مرکوز کی جاسکے گی۔

تیونس میں ہونے والی اس تین روزہ کانفرنس میں کئی عالمی رہنماؤں سمیت دس ہزار سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر امریکہ کے کنٹرول کے معاملے پر اختلافات کی وجہ سے خدشہ تھا کہ یہی معاملہ اس کانفرنس کا مرکز بنا رہے گا اور باقی ایشوز نظر انداز ہوجائیں گے۔ چین اور ایران کا اصرار تھا کہ اقوام متحدہ کے تحت ایک ادارہ قائم کیا جانا چاہئیے جو نیٹ کے معاملات کی نگرانی کرے۔

امریکہ نے اس تجویز کی مخالفت کی اور اس کا اصرار تھا کہ ایسا کرنے سے ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی متاثر ہوگی اور غیر جمہوری حکومتیں سینسر شپ میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

تیونس میں ہونے والے اس اتفاق رائے کے بعد اب انٹرنیٹ کا روزمرہ کا انتظام کیلی فورنیا میں قائم انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائینڈ نیمز اینڈ نمبرز کے ہاتھوں میں ہے جو امریکی حکومت کو جوابدہ ہوتی ہے۔

اس معاملے کے طے ہوجانے کے بعد اب کانفرنس کا فوکس غریب ممالک تک انٹرنیٹ کی رسائی پہنچانا ہوگا۔ دو سال پہلے اسی کانفرنس کے جینیوا کے اجلاس میں ممالک ایک ڈیجیٹل سولیڈیریٹی فنڈ قائم کرنے میں ناکام رہے تھے جس کا مقصد 2015 تک دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا عام کرنا تھا۔ لیکن ابھی تک دنیا کی صرف چودہ فیصد آبادی کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہے جبکہ امریکہ میں باسٹھ فیصد آبادی کو یہ سہولت حاصل ہے۔

This entry was posted in Computers and Internet. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s