ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیل کرنا

یہ مضمون اردو محفل سے لیا گیا ہے
اور آپکی سہولت کیلے پیش کر رہا ہوں.

 

———————————————————————————————————————–

ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیل کرنا

تحریر ؛ پردیسی

کچھ عرصہ پیشترمیں یہ سوچا کرتا تھا کہ کوئی ایسا سوفٹ وئیر ہونا چاہئے جو کہ ان پیج میں لکھے ہوئے مواد کو یونی کوڈ میں تبدیل کر دے تاکہ امیج وغیرہ بنانے کے جھنجٹ سے تو نجات حاصل ہو۔بہت دفعہ دوستوں سے اس کا ذکر بھی کیا مگر نتیجہ صفر ہی رہا۔ایک دفعہ ایک صاحب نے قرن والوں کی ویب سائٹ بارے بتایا مگر وہ ہمیشہ میری دسترس سے باہر رہی۔ آخر کار چند ماہ پہلے میرے ایک محترم دوست نے مجھے اس سوفٹ وئیر سے متعارف کروایا۔ایک آدھ دفعہ استمال کیا مگر اس کا نتیجہ مجھے کچھ اچھا نہیں لگا۔کچھ دن پہلے اردو کے پہلے مکمل یونی کوڈ فورم اردو ویب ڈاٹ کوم میں محترم نبیل نقوی نے ایک تحریر لگائی جس میں ایسے ہی کسی سوفٹ وئیر کے بارے پوچھا گیا۔وہاں بھی اسی سوفٹ وئیر کا ذکر چلا،تو پھر میں نے سنجیدگی سے اس سوفٹ وئیر کو جانچا اور اس کو استمال کیا۔آپ یقین جانئے کہ جتنا چھوٹا یہ سوفٹ وئیر ہے اس سے بڑھ کر اس کے کمالات ہیں۔آپ کو اپنا مواد ان پیج سے یونی کوڈ میں لانا ہو یا یونی کوڈ کا مواد ان پیج میں لانا ہو ،اس کا نتیجہ پچانوے فیصد ہے۔مسلئہ صرف اس کو سہی انداز سے استمال کرنے کا ہے۔
میں اس سوفٹ وئیر ایجاد کرنے والے اردو کمپیوٹنگ اور امانت علی گوہر صاحب کا بے حد شکر گذار ہوں جو کہ انہوں نے اردو کی خدمت کے لئے اتنی عظیم ایجاد کی۔
اس سے پہلے بھی فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ والوں نے یونی کوڈ سالوشن پر ایک اہم مضمون لکھا تھا جس میں اس کو استمال کرنے بارے،خوبیوں اور خامیوں کی بڑی جامع انداز میں راہنمائی کی گئی تھی۔اپنی تحریر کے آخر میں اس مضمون کا حوالہ بھی آپ کے سامنے رکھا جائے گا۔

یونی کوڈ سالوشن کیا ہے؟

یہ ایک ایسا چھوٹا اور مکمل سوفٹ ویئر ہے جو ان پیج کی تحریر کو یونی کوڈ میں اور یونی کوڈ کی تحریر کو ان پیج میں تبدیل کر دیتا ہے۔گو کہ ابھی تک اس میں کچھ خامیاں موجود ہیں مگر اس کا نتیجہ پھر بھی کمال کا ہے۔ابھی کچھ عرصہ پیشتر امانت علی گوہر صاحب نے اس کا نیا ورژن متعارف کروایا ہے جس کو اور بہتر کیا گیا ہے اور اسے آپ ونڈو ٨٩ میں بھی استمال کر سکتے ہیں۔اس ورژن میں آپ کو کوڈنگ لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی آپ سیدھا سیدھا اپنی تحریر اسی میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔

ونڈو ایکس پی کے لئے یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں (پرانا ورژن)

یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

ونڈو ایکس پی اور ٨٩ کے لئے یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں (نیا ورژن)

ونڈو ایکس پی اور ٨٩ کے لئے یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں

اور اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو ایشیا ٹائپ فونٹ موجود نہیں ہے تو نیچے دئیے گیے ربط سے اسے بھی ڈائون لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرلیں۔

اردو ایشیا ٹائپ فونٹ

————————————————————————————————————————–

 

ان پیج سے یونی کوڈ کی طرف منتقلی

سب سے پہلے آپ اپنا ان پیج کھول کر جو مواد آپ یونی کوڈ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ کھولیں۔آپ اپنا تحریری مواد ایک وقت میں ایک صفحہ سے لے کر ڈیڑھ سو صفحہ کے قریب یا زیادہ تک تبدیل کر سکتے ہیں۔جو تحریری مواد یا جتنا مواد آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کر لیجیے۔
تصویر میں دیکھیے میں نے ٢٣ صفحوں کی ایک چھوٹی کتاب کا انتخاب کیا ہے۔تحریر کا انتخاب آپ رائٹ کلک کر کے یا ctrl+a کر کے کر سکتے ہیں۔انتخاب کرنے کے بعد اس کو وہاں سے ہی یا ctrl+c کر کے کاپی کر لیجیے۔

یونی کوڈ سالوشن کو کھولیے اور جہاں ؛ ان پیج ٹو یونی کوڈ ٹیکسٹ کنورٹر ؛ لکھا ہوا ہے کلک کر دیجیے۔

تحریر والی جگہ پر ایک دفعہ کلک کر کے،جو تحریر آپ نے ان پیج سے کاپی کی ہے ، ctrl+v کر کے پیسٹ کر دیجیے۔ پیسٹ کرنے کے بعد آپ نیچے دئیے ہوئے Convert پر کلک کر دیجیے۔

جب آپ اس کو“ کنورٹ “ کریں گے تو ایسا ایک پیغام آپ کو دیکھنے کو ملے گا آپ اس کو “ اوکے “ کر دیں۔

اگر آپ اب اس تصویر میں دیکھیں تو آپ کو اپنی تحریر کی بجائے بہت سے اعداد نظر آ رہے ہوں گے۔آپ ان سب کا انتخاب ctrl+a کر کے کر لیں۔اس کے بعد آپ ساتھ ہی ctrl+c کر کے ان کو کاپی کر لیجیے۔


—————————————————————————————————————–

اب آپ مائکرو سوفٹ فرنٹ پیج کھولیں۔مائکروسوفٹ فرنٹ پیج آپ کے سسٹم میں مائکروسوفٹ ورڈ کے ساتھ ہی انسٹال ہوا ہوتا ہے۔ویسے یہ علیحدہ سے بھی انسٹال کیا جا سکتا ہے۔اس کو کھولنے کے بعد اگر آپ نیچے دیکھیں تو آپ کو code لکھا ہوا نظر آئے گا۔یہاں آپ کلک کر دیجیے۔دیکھیے تصویر میں تیر کے نشان والا حصہ،

اب جو صفحہ آپ کے پاس آتا ہے اس پر آپ وہ “کوڈنگ “ جو آپ نے یونی کوڈ سالوشن سے کاپی کی ہے ctrl+v کر کے پیسٹ کر دیجیے۔اور اس کے بعد آپ نیچے جہاں Design لکھا ہوا ہے۔وہاں کلک کر دیجیے۔دیکھیے تصویر میں تیر والا نشان۔

اب آپ نیچے تصویر میں دیکھیں گے کہ آپ کا مکمل تحریری مواد جوں کا توں پیسٹ ہو گیا ہے۔مگر اس میں آپ کو کسی کسی جگہ ایسے حروف بھی نظر آ رہے ہوں گے جو علیحدہ سے آ گئے ہیں۔ دیکھیے تصویر میں نشان زدہ حصے۔اردو کی نسبت عربی میں ایسے حروف زیادہ آتے ہیں مگر اردو میں ان کی تعداد بہت کم ہے۔

اب ہم نیچے والی تصویر میں دیکھتے ہیں کہ عربی کی تحریر میں غیر متعلقہ حروف نے عربی کو بلکل ہی غلط ملط کر دیا ہے۔جس سے عربی پڑھی نہیں جا سکتی۔اور آپ غور کریں تو یہ حروف ایک جیسے ہیں سوائے ایک دو حرف کے۔اور اس کے ساتھ ہی اگر آپ اردو کی تحریر پر نگاہ دوڑائیں تو آپ کو صرف ایک دو حرف ہی ایسے نظر آ رہے ہوں گے جن کو یونی کوڈ سالوشن نے سہی منتقل نہیں کیا۔جیسے “ آ “ ے “ “ ۃ “ وغیرہ۔
اب ہم پہلے عربی کی تحریر کو ترتیب دیتے ہیں۔ کسی ایک غیر متعلقہ حرف کو جو سب تحریر میں ایک جیسا ہو منتخب کیجیے۔اوپر Edit مینو میں جائیے اور Replace کو کلک کیجیے۔دیکھیے تصویر۔


_________________

 

اب آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ جو حرف آپ نے منتخب کیا تھا وہ اس کھڑکی میں موجود ہے آپ ساتھ والا خانہ خالی چھوڑ کر Replace all کر دیجیے۔دیکھیے تصویر۔

آپ اگر اب نیچے والی تصویر میں دیکھیں تو آپ کی عربی تحریر صرف ایک حرف کے علاوہ ۔

اس ایک حرف کو آپ انتخاب کر کے ٹھیک کر دیں۔اور ایسے حروف زیادہ ہوں تو وہی تبدیلی کا طریقہ دوبارہ دہرایئں۔

دیکھیے نیچے تصویر میں۔


_________________

اب ہم اردو کی تحریر کو دیکھتے ہیں تو اس میں صرف ایک دو حرف ہی آپ کو غیر متعلقہ نظر آ رہے ہوں گے۔مگر عربی میں زیادہ تھے۔عربی میں اگر آپ دیکھیں تو جہاں ایک حرف دوسرے سے ملتا ہے وہاں غیر متعلقہ حرف یا خالی ڈبا سا جس کا کوئی معنیٰ نہیں تھا ان کے درمیان آ جاتا تھا۔اس کو ختم کرنے سے الفاظ آپس میں مل جاتے تھے۔جبکہ اردو میں جہاں کوئی ڈبہ یا غیر متعلقہ حرف آتا ہے اس کے نیچے دوسرا اصلی حرف موجود ہوتا ہے جس کو تبدیل کرنے سے ہی الفاظ مکمل ہوتے ہیں۔

ان میں سے بھی کسی ایک جیسے حرف کا انتخاب کر کے پہلے والا طریقہ دہرائیں۔مگر اس دفعہ سامنے والے خالی خانے میں وہ حرف لکھیں جس سے اسے تبدیل کرنا مقصود ہو ۔دیکھیے تصویر میں۔

نیچے دی گئی آخری تصویر میں آپ دیکھیں گے کہ الحمد للہ آپ کا مکمل مضمون تیار ہو گیا ہے اب آپ اس کو کسی جگہ تحریر یا کاپی پیسٹ کرنے سے پہلے مکمل طور پر ایک دفعہ ضرور پڑھ لیں اور جہاں کسی لفظ کی غلطی ہو اسے درست کر لیجیے۔
نوٹ۔اس سارے عمل کو کرنے میں صرف چار یا پانچ منٹ لگتے ہیں۔شروع میں ہو سکتا ہے آپ کو مشکل پیش آئے مگر جوں جوں آپ اس کو کرتے گئے آپ کو حروف کی پہچان ہو تی جائے گی۔


—————————————————————————————————

 

فرید ملت والوں کا وہ مضمون جو انہوں نے یونی کوڈ سالوشن پر چند ماہ پہلے لکھا تھا۔

فرید ملت والوں کا وہ مضمون جو انہوں نے یونی کوڈ سالوشن پر چند ماہ پہلے لکھا تھا۔





_________________
 

 

This entry was posted in اردو. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s