انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل

انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل

گوگل نے کمپنی کے مستقبل کے تعین کے لیے انٹرنیٹ کے بانی ونٹ سرف کی خدمات مکمل اختیار کے ساتھ حاصل کرلی ہیں ۔ نیٹ کی دنیا کی دیو مالائی شخصیت ونٹ سرف تین اکتوبر سے گوگل میں کام شروع کریں گے اور وہ گوگل کو اس کے کام اور ان ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں میں مدد دیں گے جو گوگل نے اب تک حاصل کی ہیں ۔

ونٹ سرف اب باسٹھ کے ہو چکے ہیں اور وہ انٹر نیٹ پر اس وقت سے کام کر رہے ہیں جب انٹر نیٹ شروع بھی نہیں ہوا تھا ۔ وہ اس نیٹ ورک انجیئرنگ گروپ کے ساتھ کام کرتے تھے، جس نے آرپنیٹ کمپنی قائم کی جو بعد میں انٹرنیٹ کی پیش رو ثابت ہوئی ۔ سرف آرپ نیٹ میں ان تصورات پر کام کر رہے تھے جنہیں ہم اب انٹرنیٹ کے نام سے جانتے ہیں ۔ انہیں اسی بنا پر انٹرنیٹ کا بانی کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ہی ٹی سی پی / آئی پی کے وہ کلیے دیے جن سے اس بات کا تعین ہوا کہ کس طرح نیٹ لیبل ڈیٹا کو اِدھر اُدھر منتقل کریں گے ۔ انہوں نےوہ بہت سی ابتدائی تکنیکی دستاویزات تحریر کیں جنہیں آر ایف سیز یعنی تبصرے کی درخواست کا نام دیا جاتا ہے۔

سرف کا کہنا ہے کہ گوگل کے سینیئر سٹاف سے ملنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ کتنا غیر معمولی ٹیلنٹ گوگل میں موجود ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گوگل فیملی کی عملی اور غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔

ذریعہ

This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s