پاکستان زندہ باد

پاکستان زندہ باد

آج ایک فلک شگاف نعرے سے میرے اپارٹمنٹ کے درودیوار لرز اٹھے۔میرے ہمسائے اپنے آرام میں خلل کی وجہ سے یقینا میرے خلاف شکایت رجسٹر کرائیں گے۔ میں دھڑکتے دل کے ساتھ cricinfo.com کا پیج لوڈ ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ آخر وہ خبر سامنے آ ہی گئی جس سے گویا سوکھے دھانوں پر پانی پڑ گیا۔ پاکستان نے انڈیا کے خلاف بنگلور میں تین ٹیسٹ کی سیریز کا آخری میچ جیت لیا۔ میچ کے آخری دن انڈیا کو 353 رنز بنانے تھے اور اس کی ساری وکٹیں باقی تھیں لیکن پاکستان نے آخر میں یہ میچ 168 رنز سے جیت لیا۔ میرے لیے جیت کی خبر کافی ہے اور باقی تفصیلات غیر متعلقہ ہوگئی ہیں۔ اس فتح سے 1987 کے بنگلور ٹیسٹ کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں جب عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے پانچ ٹیسٹ کی سیریز کا آخری میچ جیتا تھا۔ میں نے بلاشبہ اپنی زندگی میں اتنا سنسنی خیز میچ نہیں دیکھا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ محض انڈیا کی ٹیم سے ہی نہیں، انڈین امپائرز سے بھی تھا۔ میچ کا فیصلہ کھیل کے چوتھے روز ہوا۔ یہ فتح اس لحاظ سے بھی اہم تھی کہ اس کی بدولت پاکستان یہ سیریز جیت گیا۔ میچ کی سنسی خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس روز پاکستان اور اور انڈیا میں کئی کرکٹ کے شائقین کو دل کا دورہ پڑنے کی خبریں آئیں۔ اس میچ کی یادیں انشاءاللہ پھر کبھی پوسٹ کروں گا۔

یہاں جرمنی میں کرکٹ میچ ٹی وی پر مفت نہیں دیکھا جا سکتا، اس کے لیے subscription خریدنی پڑتی ہے۔ لہذا میں محض انٹرنیٹ پر کرکٹ کی خبروں پر گزارا کرتا ہوں۔ یہ پاکستان میں رہنے والے خوش نصیب ہی ہیں جو پورے پانچ دن فل ٹائم کرکٹ میچ دیکھتے ہیں۔ بعد میں ضروری نہیں کہ میچ کا کوئی نتیجہ بھی برآمد ہو۔ میں نے سنا ہے کہ کسی زمانے میں جرمنی میں بھی کرکٹ کھیلی جاتی تھی۔ ایک مرتبہ ہٹلر نے بھی کوئی میچ دیکھا جو پانچ دن تک جاری رہا اور ڈرا پر منتج ہوا۔ وقت کے اس زیاں پر آگ بگولہ ہو کر ہٹلر نے اپنی کرکٹ ٹیم کو فائرنگ سکواڈ کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد جرمنی میں کرکٹ نہیں کھیلی گئ۔

This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s